لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاک فوج کے ہر افسر، جوان، شہید اور غازی کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں دشمن پر برتری حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا لوہا منوایا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج پاکستان مضبوط اور دفاعی طور پر ناقابل تسخیر ہے۔