Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افغان جارحیت کی مذمت، پاک فوج کو خراج تحسین پیش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی افغان جارحیت کی مذمت، پاک فوج کو خراج تحسین پیش

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی سخت مذمت کی ہے اور افغان اشتعال انگیزی کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کی تعریف کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، اور افغان جارحیت کا جواب ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد کے ساتھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افغان جارحیت کا جواب ایک واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے اور کمزوری کی علامت نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ "ہم امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔"

ٹیگز: