فواد عالم کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

فواد عالم کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں پچیس رکنی ابتدائی سکواڈ میں فواد عالم اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے. فواد عالم کو نو سال بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:جاوید اختر بھی شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر خاموش نہ رہے
 
 ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کو بالآخر قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے. فواد عالم کو ٹیم سے دور رکھنے پر سلیکشن کمیٹی ہر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے.دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو بھی دورہ برطانیہ اور آئرلینڈ کیلئے کیمپ میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا. محمد حفیظ نے گزشتہ سال کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا.

یہ بھی پڑھیں:علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیا
 
 ادھر پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا جارہا ہے جبکہ راحت علی، محمد عامر اور سعد علی کو بھی کیمپ میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.پچیس رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 اپریل سے لگے گا. کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے.پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ 11 مئی ہے کھیلنا ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو میچ 24 مئی اور یکم جون کو کھیلیں جائیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں