Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے: ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ، 34 افراد جاں بحق

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے: ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ، 34 افراد جاں بحق

تہران / غزہ : مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی خطرناک ترین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے۔ ان فضائی حملوں میں ایران کے متعدد شہروں اور عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
 اسرائیلی اور امریکی طیاروں نے ایران کے مجموعی طور پر 12 شہروں کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے دوران 3 اہم ہوائی اڈوں پر بمباری کی گئی، جہاں درجنوں ایرانی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان تازہ حملوں میں اب تک بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تہران کی معروف شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایران پر حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے غزہ میں بھی اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا، جس میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کے باعث زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران پر اس براہِ راست حملے کے بعد خطے میں ہمہ گیر جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ تہران کی جانب سے کسی بھی وقت بڑے جوابی ردِعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: