Get Alerts

 مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے، اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

 مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے، اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

تہران/یروشلم: امن کے دشمن اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران پر براہِ راست حملہ کر دیا ہے۔ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقے زوردار دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھے، جس کے بعد پورے خطے میں انتہائی کشیدگی پھیل گئی ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی "حفاظتی اقدامات" کے طور پر محدود پیمانے پر کی گئی ہے۔ حملے کے فوراً بعد اسرائیل بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، فضائی حدود بند اور تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پر کئی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ شہر کے مضافات میں دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں، تاہم تہران حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجوہات اور نقصانات کا درست تعین کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: