عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش،سوالنامہ دیدیا گیا

عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش،سوالنامہ دیدیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:ہیلی کاپٹر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پشاور میں نیب خیبرپختونخوا کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں وہ ایک گھنٹہ اور 10 منٹ تک موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں، زرتاج گل

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوگئے جہاں پر نیب کی ٹیم نے عمران خان سے 35 سے 40 منٹ تک کانفرنس روم میں سوالات کیے اور انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا گیا، جس کا جواب 15 روز میں دینا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملک کے لوگوں کے لیے مثال بنیں، چیف جسٹس

نیب ہیڈکوارٹر آمد کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔خیال رہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے 3 اگست کو عمران خان کو صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام میں آج طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات
اس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں