لاہور: راک سٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ مشہور گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) کی نئی تفصیلی ویڈیو جھلک 27 اگست کو جاری کی جائے گی، جسے نیٹ فلکس، یوٹیوب اور گیم کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق "GTA 6: An Extended Look" میں شائقین کو گیم کے مزید مناظر، کہانی اور گیم پلے سے متعلق نئی معلومات ملیں گی۔
تقریباً 13 سال کی تیاری کے بعد سامنے آنے والی اس گیم کے پری آرڈرز پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 79.99 ڈالر جبکہ الٹیمیٹ ایڈیشن 99.99 ڈالر رکھا گیا ہے۔
گیم کی کہانی وائس سٹی اور خیالی ریاست لیونائیڈا کے گرد گھومتی ہے، جہاں مرکزی کردار جیسن اور لوسیا ایک ناکام جرم کے بعد پیچیدہ حالات میں پھنس جاتے ہیں۔
راک سٹار کے مطابق ابتدائی طور پر جی ٹی اے 6 سنگل پلیئر تجربے کے ساتھ پیش کی جائے گی، جبکہ آن لائن یا ملٹی پلیئر موڈ سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی گئیں۔