تیل، گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

تیل، گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

لندن: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل چار فیصد کمی کے بعد فی بیرل قیمت 74 ڈالر پر آ گیا جبکہ گیس کی قیمت میں بھی پانچ فیصد کی نمایاں کمی ہونے سے گیس 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی ہونے کے بعدفی بیرل قیمت 77.12 ڈالرہو گئی تھی۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی بیرل قیمت 72.19 ڈالر ہو گئی تھی۔