Get Alerts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے ایک بروقت کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں سے شدید جھڑپیں ہوئیں اور 12 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، جس سے ان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فورسز نے علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

پاک فوج نے اس کارروائی کو وژن عزم استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی اقدامات کا حصہ قرار دیا اور واضح کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سے تھا، اور ان کا خاتمہ پاکستان کے عزم کا ایک اور مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید شدت سے جاری رکھیں گے اور ملک بھر میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔

ٹیگز: