کینسر سے بچانے والے خشک میوہ جات

لاس اینجلس : امریکی ماہرین نے بادام، اخروٹ، کاجو اور پستہ کو بڑی آنت کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں معاون قرار دیا ہے۔

کینسر سے بچانے والے خشک میوہ جات

لاس اینجلس : امریکی ماہرین نے بادام، اخروٹ، کاجو اور پستہ کو بڑی آنت کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں معاون قرار دیا ہے۔امریکی یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ، کاجو اور پستے کو معمول میں کھانے کے نا صرف صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ بڑی آنت کے سرطان کے خطرات کو بھی کم کرنے میں معاون ہیں اور سرطان کے خلیات کو افزائش سے روکتے ہیں۔ نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خشک میوہ جات جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناکر عارضہ قلب اور ذیابیطس سے بھی بچاتے ہیں۔

ماہرین روزانہ کی بنیاد پر ایک مٹھی خشک میوہ جات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہوسکے۔