Get Alerts

پی ٹی آئی نے ریحام خان کے الزامات پر خاموشی کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے ریحام خان کے الزامات پر خاموشی کا فیصلہ کر لیا


لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈہ کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے


پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کسی کے ایماء پر پی ٹی آئی کے سربرا ہ کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں جو بے بنیاد ہے لہٰذا پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنماء ریحام خان کے پروپیگنڈہ کا جواب نہیں دیگا۔