ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو افسوس اور تعزیت پر مبنی خطوط ارسال کیے ہیں۔
اپنے پیغامات میں صدر پیوٹن نے مذہبی اجتماع کو نشانہ بنا کر شہریوں کے قتل کو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
روسی صدر نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔