اوباما کی  بائیڈن سے ملاقات ،ٹرمپ کی  مقبولیت نے سابق صدر کو پریشان کردیا، اہم مشورہ دے دیا

اوباما کی  بائیڈن سے ملاقات ،ٹرمپ کی  مقبولیت نے سابق صدر کو پریشان کردیا، اہم مشورہ دے دیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کی  صدر جوبائیڈن کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔  سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ٹرمپ کی مقبولیت نے پریشان کردیا ہے۔ اوباما نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت پر پریشان کا اظہار کیا ہے۔

بارک اوباما نے دوبارہ صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے اہم ملاقات کے دوران انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اوباما نے بائیڈن پر واضح کردیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی تو ٹرمپ کے جیتنے کا امکان بڑھتا چلا جائے گا۔

سابق صدر اوباما کے دور میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں