میری ٹائم سکیورٹی واقعہ،پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

 میری ٹائم سکیورٹی واقعہ،پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

کراچی :  میری ٹائم سکیورٹی واقعہ کے بعد پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پٹرولنگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔


ترجمان کے مطابق   پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں