سینیٹ قرارداد کی حمایت کرتا ہوں، الیکشن ملتوی ہونے سے آسمان نہیں گر پڑے گا: فضل الرحمن

سینیٹ قرارداد کی حمایت کرتا ہوں، الیکشن ملتوی ہونے سے آسمان نہیں گر پڑے گا: فضل الرحمن
سورس: File

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے البتہ اگر ہرصورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ دورہ افغانستان کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے کوئی حالات کی بہتری پیدا ہو جائے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن افغانستان کی حکومت کی دعوت پر بات چیت کے لیے افغانستان کے دار الحکومت کابل پہنچ چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں