لاہور:پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک کسی بھی تبادلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ای ٹرانسفر پالیسی 2024 کے تحت صرف وہ اساتذہ تبادلے کے اہل ہوں گے جنہوں نے اپنی موجودہ تعیناتی پر کم از کم تین سال مکمل کیے ہوں۔ تبادلے کی درخواست دینے سے پہلے اساتذہ کو اپنی تمام تعلیمی اور انتظامی ذمہ داریاں مکمل کرنا ہوں گی اور ہیڈ ٹیچر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) ذمہ دار ہوگا اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نئی ہدایات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔