پاکستان کی برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں سالانہ 2فیصد اضافہ

پاکستان کی برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں سالانہ 2فیصد اضافہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات میں سالانہ دو فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں 2017میں 1270ملین پاﺅنڈ کی اشیا برآمد ات کی گئی جبکہ 2018میں پاکستان کی جانب سے برطانیہ میں 1270ملین پاﺅند کی برآمدات کی گئی ہیں.

 گزشتہ سال سے 2فیصد زائد ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں سالانہ اضافہ خوش آئند قرار دیا جارہا ہے جبکہ تاجروں کی بڑی تعداد برطانوی مارکیٹ میں دلچسپی لے رہی ہے اور آئندہ وقت میں اس کو مزید بڑھانے پر زور دے رہی ہے ۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی برطانوی منڈیوں تک رسائی کرنے والے پاکستانی تاجروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔