کورونا وباءپھر شدت اختیار کرنے لگی، 24 گھنٹوں میں 9 افراد جاں بحق

کورونا وباءپھر شدت اختیار کرنے لگی، 24 گھنٹوں میں 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد: عید الاضحی سے پہلے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس میں پھرشدت آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف ایک دن میں 9 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔ 
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا 9 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 23 ہزار 125 ٹیسٹ کئے گئے اور کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 872 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی جبکہ 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

7f82e9d7d8043d7117d59bda077211b8


واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 40 ہزار 952 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 413 تک پہنچ چکی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں