ٹک ٹاک نے روس میں لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی

ٹک ٹاک نے روس میں لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور: مختصر ویڈیوز کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن نے روس میں لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوز کی اپ لوڈنگ معطل کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا کہ روس میں جعلی خبروں سے متعلق قوانین کے بعد لائیو سٹریمنگ اور نئی ویڈیوزکی پوسٹنگ کو معطل کردیا ہے، تاہم اس دوران ایپلی کیشن کی پیغام رسانی کی سروس متاثر نہیں ہو گی۔ 
ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح کیلئے دستیاب یہ ایپلی کیشن جنگ کے اس وقت میں انسانی رابطے کا ذریعہ فراہم کر سکتی ہے لیکن جعلی خبروں سے متعلق قانون کے بعد کمپنی کے پاس اس کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے، ملازمین اور صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ 
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیو ٹن نے جمعہ کے روزجعلی خبریں پھیلانے والے میڈیا اداروں اور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بل پر دستخط کئے تھے جس کے بعد ملک میں جعلی خبریں پھیلانے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں