مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکا

مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کرتے ہیں: امریکا

واشنگٹن : امریکا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو مبارکباد کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، کارآمد بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔ بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔
 
 

مصنف کے بارے میں