اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا، اور بتایا کہ الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل منعقد ہونے کی توقع ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان کی مسلسل اور فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے پر بات چیت اور ثالثی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ماہ مصر میں ہونے والے ریجنل فور (R-4) وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔