Get Alerts

عالمی کشیدگی کے سائے: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں 'بچت و ریلیف پلان' طلب، ذخیرہ اندوز پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

عالمی کشیدگی کے سائے: وزیراعظم کا 48 گھنٹوں میں 'بچت و ریلیف پلان' طلب، ذخیرہ اندوز پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال اور عالمی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے اور عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے۔


وزیراعظم نے دوٹوک حکم دیا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی بھی پٹرول پمپ یا کمپنی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کمپنی کا لائسنس فوری منسوخ کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: