Get Alerts

بھارت کی مبینہ جارحیت کے بعد پاکستان بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ

بھارت کی مبینہ جارحیت کے بعد پاکستان بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مبینہ بزدلانہ کارروائی کے بعد پاکستان بھر میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین بین الاقوامی پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔ ان میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن، اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہیں، جنہیں پشاور اور دیگر متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ جارحیت کے خطرے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی مسلسل گشت   ہورہا ہے۔

ٹیگز: