Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو "شرمناک" قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حالیہ حملے کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اسے "شرمناک" اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔

صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ واقعی شرم کی بات ہے۔ ہمیں ابھی بھارت کے پاکستان پر حملے کی اطلاع ملی ہے، اور ہم اس سنگین صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: