Get Alerts

پی ایس ایل10:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل10:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

میچ کا آغاز ایک جذباتی لمحے سے ہوا، جب حالیہ انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑی، آفیشلز اور شائقین سراپا احترام بنے رہے۔

خاموشی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے بعد ماحول میں جذبہ، سنجیدگی اور حب الوطنی کا رنگ مزید گہرا ہو گیا۔

میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوا، اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جہاں دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس کے حصول کی دوڑ میں میدان میں اتری ہیں۔

ٹیگز: