Get Alerts

پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 264 رنز کا ہدف

پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 264 رنز کا ہدف

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، لیکن کوئٹہ کے بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر یہ فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔

کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 263 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا۔ حسن نواز نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، جبکہ رائلی روسوو نے بھی 104 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

میچ کا آغاز بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے شرکت کی۔ بعد ازاں اسٹیڈیم میں قومی ترانہ بجایا گیا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوا۔

کوئٹہ کی یہ کارکردگی نہ صرف ٹیم کے لیے بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں بھی ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

 
 

ٹیگز: