ڈی آئی خان، آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

ڈی آئی خان، آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
سورس: File

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں تحصیل درہ زندہ کے علاقے میں دہشت گردوں نے آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کردیا۔  حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ 

ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں رحمت الہیٰ اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمٰن اور عطاالرحمٰن شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تفصیلات کے مطابق حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے۔پولیس کے مطابق  کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی جس کو نشانہ بنایا گیا۔

 ڈی ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں اور شہید اہلکاروں کی لاشوں  کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب  جائے وقوع پر موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی کئی ہے اور حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں