9 اور 13 نومبر کو تعطیل کا اعلان، نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں دینےکافیصلہ

9 اور 13 نومبر کو تعطیل کا اعلان، نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں دینےکافیصلہ
سورس: File

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اور 13 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

سندھ حکومت نے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے پیش نظر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ 13 نومبر کو  دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لئے تعطیل کا اعلان بھی کر دیا۔ 

حکومت سندھ نے عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر کو صوبے بھر میں تمام سکول اور دفاتر میں چھٹی ہو گی جبکہ 13 نومبر کو بندو کمیو نٹی کو تعطیل ہو گی۔ 

حکومت سندھ نے تمام ہندو کمیونٹیز کو نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں