سعودی فرما روا شاہ سلمان کو ماسکو میں سڑھیوں پر پریشانی کا سامنا

سعودی فرما روا شاہ سلمان کو ماسکو میں سڑھیوں پر پریشانی کا سامنا

ماسکو: سعودی عرب کے بادشاہ روس میں بڑی مشکل میں پھنس گئے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں طیارے سے اترتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سعودی شاہ سلمان اپنے پہلے دورہ روس کے موقع پر جب ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچے تو طیارے سے نیچے اترنے کے لیے استعمال ہونے والا ایسکلیٹراچانک غیر فعال ہوگیا۔

روس کا دورہ کرنے والے تاریخ کے پہلے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے غیرملکی دوروں کیلئے خصوصی اوراعلیٰ ترین انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سامنا نہ ہو لیکن پھر بھی دورے کے آغاز میں ہی سعودی شاہ کو چند لمحوں کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑ گیا۔

سعودی فرمانروا کے ذاتی طیارے سے اترنے کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی گولڈن ایکسیلیٹرنے اس وقت کام کرنا بند کردیا جب انھوں نے تیسری سیڑھی پرقدم رکھا۔ اس موقع پرشاہ سلمان اوران کےساتھی کچھ دیر تک تو الجھن کا شکار رہے تاہم بعد ازاں فرمانروا نے خود ہی سیڑھیاں اترنا شروع کردیں۔

یاد رہے کہ شاہ سلمان روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی بادشاہ ہیں اور اسی لیے ان کے دورے کو سعودی وزارت اطلاعات نے تاریخی دورہ قرار دیا ہے۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے شامی بحران اور تیل کی عالمی مارکیٹ کے مسائل پر گفتگو کریں گئے۔