حماس کا حملہ، امریکا کی طرف سے اسرائیل کیلئے فوری 8 ارب ڈالر فوجی امداد کی منظوری کی اطلاعات

حماس کا حملہ، امریکا کی طرف سے اسرائیل کیلئے فوری 8 ارب ڈالر فوجی امداد کی منظوری کی اطلاعات

واشنگٹن: فلسطینی جہادی گروپ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکاکی طرف سے فوری طور پر اسرائیل کیلئے 8 ارب ڈالر مالیتی فوجی امدادی پیکج کی منظوری دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر گردش خبروں  کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو 8 بلین ڈالر مالیت کے ہنگامی فوجی امدادی پیکیج کی منظوری دینے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں لیکن ابھی تک وائٹ ہاؤس اور آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

واضح رہے کہ فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر برسوں بعد سب سے بڑا حملہ کیا ہے ۔ 7000 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں ۔ حملے میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے جوابی کارروائی میں 300 فلسطینی شہید اور 16 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔