عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا

عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی جمعہ کی شام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔


مستعفی ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عہدے ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے، وہ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ عاطف میاں کا کہنا تھا کہ  اقتصادی مشاورتی کونسل میں ان کی تقرری کے بعد سے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور وہ حکومت کے استحکام کی خاطر استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے تیار ہوں ،پاکستان کی خدمت کرنا میرے ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا کیونکہ اس ملک نے مجھے محبت سے پال پوس کر بڑھا کیا ۔