دیر تک جوان رہناچاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں

دیر تک جوان رہناچاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں

لاہور :لمبی عمر اور دیر تک جوان رہنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  طرز زندگی اور ماحولیاتی تبدیلی سے  انسان کی اوسط عمر کم ہوتی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ 35 سال کی عمر  میں انسان پٹھوں کی کمیت کا تقریباً ایک فیصد کھو د یتا ہے ۔  اور   آسٹیوپوروسس، پٹھوں کی  کمزوری اور  ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔

  ماہرین کہتے ہیں صحت مند رہنے کیلئے اپنی روزمرہ  زندگی میں متحرک رہنا چاہیئے۔ اس کیلئے دن میں چار سے چھ ہزار قدم چلنے اور لفٹ کی بجائے  سیڑھیاں چڑھنے  اور ورزش  سے مدد لی جاسکتی ہے ۔

   ماہرین کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے سبزیاں، پھلیاں، اناج اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ایسی غذائیں جن میں  وٹامن سی، ای اور بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار ہو جوان رہنے میں مددگار ہوتی ہیں ۔

 اچھی غذا کے استعمال کے  ساتھ  مختلف بیماریوں جیسے  بلند فشار خون شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا چاہیئے ۔ اگر آپ اضطراب، ڈپریشن یا پی ٹی ایس ڈی کا شکار ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے بات کرنا اور مناسب مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔