کیلیفورنیا : ایک نئی حفاظتی رپورٹ میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ گوگل کا مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ ‘جیمنائی’ بچوں اور نو عمروں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کامن سینس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ چیٹ بوٹ میں کچھ فلٹرز موجود ہیں، لیکن پھر بھی یہ بچوں کو جنسی مواد، منشیات، شراب اور ذہنی صحت کے حوالے سے غیر محفوظ مشورے دے سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ ذہنی صحت کی سنگین علامات کو پہچاننے میں بھی ناکام رہتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کو ان کی عمر اور نشوونما کے مطابق تیار کیا جانا چاہیے، اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے اے آئی استعمال پر قریبی نظر رکھیں تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔