Get Alerts

 پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار، بھارت کی شرکت پر رضامندی

  پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار، بھارت کی شرکت پر رضامندی

اسلام آباد: پاکستان 23 سال بعد سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ بھارت نے بھی گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

 ذرائع کے مطابق بھارت نے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے سیف گیمز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی نمائندوں نے سیف گیمز سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں بھارتی شرکت کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی۔

 بھارت کی جانب سے سیف گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کو مثبت جواب دے دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے ایک ہی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ٹیگز: