Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا 45 منٹ طویل رابطہ: "اسلام آباد مذاکرات" کے اگلے مرحلے پر اہم مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا 45 منٹ طویل رابطہ:

اسلام آباد/تہران : وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک اہم اور تفصیلی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکہ,ایران مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو میں درج ذیل امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں صدور نے حالیہ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے "امریکہ-ایران مذاکرات" کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ خطے میں دیرپا امن کی بحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہم پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات کے عمل کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور خطے میں استحکام لائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر دہرایا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور وہ تمام فریقین کو ایک ایسے حل کی طرف لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔

ٹیگز: