Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری

جدہ :وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد کے موقع پر پاکستانی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

ٹیگز: