Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا

جدہ :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، نوافل ادا کیے اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے لیے بھی دعا مانگی۔

بعد ازاں اسحاق ڈار جبل اُحد پہنچے، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی اور غزوۂ اُحد کے تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

ٹیگز: