Get Alerts

 محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،78افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری

 محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،78افراد کے لیے سول اعزازات کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے مختلف کیٹیگریز میں 78 سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: