زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر23ارب61کروڑ48لاکھ ڈالرسے گھٹ کر23ارب34کروڑ44لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر2 نومبر 2016کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران27کروڑ4لاکھ ڈالر گھٹ کر23ارب34کروڑ44لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر22 کروڑ 16لاکھ ڈالر کم ہوکر 18 ارب57 کروڑ48 لاکھ کی سطح سے نیچے گرکر18ارب35کروڑ32لاکھ ڈالررہ گئے جبکہ بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر4 کروڑ88 لاکھ ڈالرگھٹ کر4ارب99کروڑ12لاکھ ڈالررہ گئے۔

مصنف کے بارے میں