زرمبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ

کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان  کےمطابق  ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔

مصنف کے بارے میں