مایہ ناز افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد پر ایک سال کیلئے پابندی عائد

مایہ ناز افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد پر ایک سال کیلئے پابندی عائد

دبئی : افغان کرکٹ ٹیم کو  اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا ۔ مایہ ناز کرکٹر محمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ۔پابندی کا اطلاق 17 جنوری 2017 سے 17 جنوری 2018 تک ہے  .

رواں برس شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا،.ان کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات پائی گئی تھیں، شہزاد وزن کم کرنے کیلئے دوا استعمال کر رہے تھے جس کے باعث ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔آئی سی سی نے 26 اپریل کو انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا تھا اور 28 جون کو شہزاد نے خود بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

 آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے ہیں اور انہوں نے خود بھی قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا اس لیے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔