Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک بحریہ کے انسداد منشیات آپریشن پر اظہارِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک بحریہ کے انسداد منشیات آپریشن پر اظہارِ تحسین

اسلام آباد :  وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کو شاندار کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ قوم کو بحریہ کے جانبازوں پر فخر ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کر کے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس کارروائی نے پاکستان کو منشیات کے خطرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے اس آپریشن کے ذریعے اپنی مستعدی اور پروفیشنل ازم کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی جانفشانی اور عزم کا مظہر قرار دیا، جو پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششوں میں کامیابی کی ایک اہم علامت ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

ٹیگز: