Get Alerts

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب

راولپنڈی: جی ایچ کیو (جنرل ہیڈکوارٹرز) میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ایک اہم گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔ اس پروقار تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، ایڈمرل نوید اشرف اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے۔

یہ موقع اس اعتبار سے تاریخی تھا کہ پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے مشترکہ طور پر سلامی پیش کی گئی۔

تقریب کے دوران یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پاکستان کی افواج نے معرکہ حق میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس معرکے میں پاکستان ایئر فورس کی قیادت میں دشمن کے سات جنگی جہاز مار گرائے گئے، جن میں چار رافیل طیارے اور ایس 400 بیٹری سسٹم شامل تھے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نیوی نے بھی بھارتی نیوی کو سمندری حدود میں جنگ چھیڑنے کی جرات نہیں دی، جس کا کریڈٹ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو دیا گیا۔

ٹیگز: