سعودی عرب میں5 طرح کے غیر ملکیوں کو زر تلافی کا حق حاصل ہو گا

سعودی عرب میں5 طرح کے غیر ملکیوں کو زر تلافی کا حق حاصل ہو گا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض:سعودی ادارے حساب المواطن کے ترجمان سلطان القحطانی نے کہا ہے کہ 5صورتوں میں غیر ملکی حساب المواطن سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع پر تبصرہ کررہے تھے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ غیر ملکی بھی حسا ب المواطن سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5حالات ایسے ہیں جن میں غیر ملکی حساب المواطن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جن میں آزادانہ نقل و حرکت کا کارڈ رکھنے والے، سعودی بیوہ اور اسکی اولاد، سعودی کی غیر ملکی بیوی،سعودی کا غیر ملکی شوہر، سعودی کی مطلقہ اور اسکی اولاد شامل ہے۔