ورلڈ کپ 2019کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ورلڈ کپ 2019کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
کیپشن: Image Source : Facebook PCB

لاہور :ورلڈ کپ 2019کے لیے پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے 26کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیا ہے اور انہیں پلیئرز میں سے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میٹنگز میں ورلڈ کپ پول کوفائنل کیا لیکن پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا کوئی بھی کھلاڑی اس پول میں جگہ بناسکتا ہے،ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی پول کے ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم،فہیم اشرف،فخر زمان،حسن علی،حسین طلعت،عماد وسیم ،امام الحق،محمد حفیظ،محمد عامر،محمد رضوان،شاداب خان،شعیب ملک،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،شان مسعود، جنید خان،خرم منظور،سعد علی،یاسر شاہ،عابد علی،میر حمزہ،اسد شفیق،وقاص مقصود،عمید آصف اورحارث سہیل شامل ہیں ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کئی سینئرز کو آرام دے کر ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے کی جانب سے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے، فاسٹ بالر محمد عامر، اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور ان کی جگہ ون ڈے ٹیم میں جنید خان، عابد علی، شان مسعود اور سعد علی کو کھلانے کی تجویز پر غورجاری ہے،آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔