پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی شرکت کا نوٹیفکیشن جاری

پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی شرکت کا نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں 10 سے 15 فروری تک 50 فیصد افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی جبکہ 16 سے 27 فروری تک 100 فیصد افراد شریک ہو سکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 
تماشائیوں کی شرکت سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد میچ دیکھ سکیں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے ویکسین کے بغیر میچ دیکھنے آ سکتے ہیں۔ 
دوسری جانب گھوڑوں اور مویشیوں کی نمائش میں بھی 100 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جس میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں