رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے انتخابات میں عدالتی عملے کی تعیناتی سے معذرت

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے انتخابات میں عدالتی عملے کی تعیناتی سے معذرت

لاہور (شیراز احمد شیرازی) رجسٹرار ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب کے عام انتخابات کے دوران عدالتی عملے کی الیکشن میں تعیناتی سے معذرت کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عدلیہ سے عام انتخابات میں انتخابی افسران کیلئے درخواست کی تھی جس کے جواب میں رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کو خط بھجوایا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے جوابی خط میں پنجاب کے عام انتخابات میں عدلیہ کے افسران دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیرالتواءہیں۔ 
خط میں عام انتخابات کیلئے ڈی آر او اور آر اوز دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی افسران کےلئے مقدمات کیساتھ ساتھ انتخابی کام بہت مشکل ہے۔ 
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پنجاب میں 13 لاکھ 12 ہزار 480 مقدمات زیر التواءہیں۔ 
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدالیہ سے افسران کی فہرست مانگی تھی اور ڈی آر او اور ار اوز کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں