مری میں جاری امدادی کارروائیوں کی تصویری جھلکیاں

مری میں جاری امدادی کارروائیوں کی تصویری جھلکیاں
سورس: twitter

مری: ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے کے بعدسڑکیں بند ہوگئیں۔ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ گاڑیوں میں پھنسے 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ کل رات تک مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔کوئی گاڑی جاسکتی ہے نہ ہی پیدل کسی کو جانے دیا جا رہا ہے۔ سانحے کے بعد مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پاک فوج سمیت دیگر ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جسا سکتا ہے کہ  فوجی جوانوں کی گاڑیوں میں پھنسے شہریوں کو نکال رہے ہیں۔ 

  • مری میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔
  • پاک فوج کے جوان گاڑی کو نکالنے کے لیے ٹائرز کے قریب سے برف ہٹا رہے ہیں
  • پاک فوج کے جوان گاڑی میں سوار فیملی کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہے ہیں
  • فوجی جوان شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں
  • پاک آرمی کے جوان قطار بنا کر راستے صاف کر رہے ہیں
  • جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں
  • اے پی وی میں پھنسی فیملی کو فوجی اہلکار بسکٹ دے رہے ہیں
  • برف میں پھنسی گاڑی کو نکالنے کے لیے فوجی اہلکار دھکا لگا رہے ہیں

طوفان کے باعث راستے پر گرے درختوں کو ہٹایا جا رہا ہے

پاک فوج کے جوان کوسٹر سے خواتین کو اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں

  • بلڈوزر کے ذریعے راستے کو صاف کیاجا رہا ہے

فوجی جوان برف میں دبی گاڑی کو نکال رہے ہیں

مصنف کے بارے میں