کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,86,998 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ 1,86,518 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے اور مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری رہنے کے امکانات ہیں۔