Get Alerts

چاہت فتح علی کا میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کا فیصلہ ، اکیڈمی کھول لی

چاہت فتح علی کا میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کا فیصلہ ، اکیڈمی کھول لی

لندن : مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میوزک کی اکیڈمی کے بعد اب اداکاری کی کلاسز بھی شروع کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کا مقصد نئے فنکاروں کو موقع دینا اور ان کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ انڈسٹری میں کامیاب ہو سکیں۔

چاہت نے بتایا کہ انہیں شروع سے انٹرٹینمنٹ کا شوق تھا، اور دس سال پہلے انہیں احساس ہوا کہ وہ اسی میدان کے لیے بنے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور دعاؤں نے ان کی کامیابی میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں آنے والے فنکاروں کو سب سے پہلے لب و لہجہ بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی اور انہیں اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں کی تعلیم دی جائے گی کیونکہ اداکاری کے لیے ان تین زبانوں پر عبور ضروری ہے۔

چاہت نے مزید کہا کہ وہ اپنی اکیڈمی کے فنکاروں کی سوشل میڈیا پر خود تشہیر کریں گے اور انہیں مستقبل میں بڑے فلم ساز بھی سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں سمجھ آتا کہ کچھ گلوکار ان سے کیوں تحفظات رکھتے ہیں، کیونکہ وہ صرف محنت پر یقین رکھتے ہیں اور دس سال سے اس راستے پر چل رہے ہیں۔

چاہت فتح علی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی اور ان کی نئی فلم "دی ڈارلنگ" اس سال کے آخر میں پاکستان کے 50 سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ٹیگز: